۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل

حوزه/ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئر چھتر مظفرآباد پاکستان یوم القدس "عالمی استکبار سے مقابلہ کا دن" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 23 رمضان المبارک بتاریخ 14 اپریل 2023ء بروز جمعہ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں یوم القدس "عالمی استکبار سے مقابلہ کا دن" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔

یوم القدس "عالمی استکبار سے مقابلہ کا دن" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

القدس لنا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی اور ٹیبلو کی صورت میں فلسطین پر ہونے والے مظالم کو آشکار کیا گیا اور آخر میں فاطمیہ مدرسہ کی معلمہ محترمہ مرضیہ زہراء صاحبہ نے تقریر کی۔

یوم القدس "عالمی استکبار سے مقابلہ کا دن" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ یہ دن دنیا کے تمام مظلومین کی حمایت اور تمام ظالمین کے ساتھ احتجاج کا دن ہے یہ احتجاج فلسطینیوں کی حمایت میں بھی ہے جنہیں صہیونیوں نے تقریباً سات دھائیوں سے اپنے ظلم و جور اور بربریت کا شکار بنا رکھا ہے یہ احتجاج اس آل سعود کے خلاف بھی ہے جو مسلسل نہتے یمنیوں پر بم، راکٹ اور میزائل برسا رہے ہیں اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ فلسطین آزاد ہو گا اور اسرائیل نابود ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .